مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور حزب اللہ کے میزائل حملوں کے بعد حیفا کے جنوب اور تلآویو کے وسط میں شدید اور مسلسل دھماکوں نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق، اسرائیل کے مختلف علاقوں پر ایرانی مسلح افواج اور لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے شدید میزائل حملے جاری ہیں۔ عینی شاہدین نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقوں میں لگاتار دھماکوں کی آوازیں سننے کی تصدیق کی۔
ذرائع نے کہا ہے کہ میزائلوں نے حیفا، کرمل کے علاقے، صہیونی بستی کریوت کے صنعتی کمپلیکس اور شمالی مقبوضہ فلسطین کے دیگر شہروں و قصبوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ ساتھ ہی، مقبوضہ جولان کی بلندیوں کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی داخلی محاذ نے اعلان کیا کہ شمال کے وسیع علاقوں میں خطرے کی گھنٹی بجائی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، پہلی بار طبریہ جھیل سے لے کر بحیرہ روم کے ساحل تک ہنگامی میزائل الارم بجایا گیا، اور شمالی اسرائیل میں حساس ہوائی اڈہ رمات داوید میں بھی الارم بجایا گیا۔
اسرائیلی ریڈیو نے تصدیق کی کہ حزبالله لبنان کی جانب سے الجلیل اور شہر نہاریا کی طرف متعدد میزائل داغے گئے، جبکہ ایران نے حیفا کی طرف میزائل فائر کیے۔ یہ غیر معمولی ہم آہنگی دونوں مزاحمتی محاذوں کے درمیان اعلی سطحی تعاون کو ظاہر کرتی ہے۔
عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایران کے میزائلوں نے تل ابیب کے مشرق میں واقع ایک حساس ڈرون مینوفیکچرنگ فیکٹری کو نشانہ بنایا، جو خودکش اور جاسوس ڈرونز تیار کرتی تھی۔ حملے میں کمپنی کو بھاری نقصان پہنچا۔
آپ کا تبصرہ